پشاور: (دنیا نیوز) شہروں کو گندگی سے صاف کرنے کے لیے تحریک انصاف حکومت کے نت نئے طریقے، سیاست بھی چمکے گی اور صوبے کی 77 تحصیل کونسلیں بھی صاف و شفاف ہوں گی۔ صوبائی حکومت نے تحصیل کونسلوں اور نجی کمپنیوں کے درمیان صفائی و ستھرائی کے مقابلے کا اعلان کیا ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کی 77 تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز، واٹر اینڈ سینٹیشن سروسز کمپنیوں اور مقامی اداروں کے مابین صفائی وستھرائی کے مقابلے کا اعلان کیا ہے، بہترین کارکردگی پر ادارے اور ملازمین کے لیے تین کروڑ کا انعام ہوگا۔ صوبائی حکومت نے اداروں اور ملازمین کو خوش کرنے کے لیے یکم اپریل سے 30 جون تک صفائی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بہتر کارکردگی دکھانے پر انعامی رقم بھی ملے گی۔ پہلی پوزیشن والی تحصیل کو 3 کروڑ روپے، دوسری کو 2 کروڑ اور تیسری کو ایک کروڑ روپے ملیں گے۔ بلدیہ یونین کے مرکزی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ملازمین کے لیے انعامی رقم کم ہے۔