پی ٹی آئی کا 29 اپریل کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان

Last Updated On 31 March,2018 06:31 pm

لاہور: (دنیا نیوز) شیر کی کچھار میں کپتان کی للکار، تنظیم سازی مہم لاہور پہنچ گئی۔ پرجوش کھلاڑیوں کے ہجوم اور پارٹی پرچموں کی بہار میں کپتان نے 29 اپریل کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں تنظیم سازی مہم کے لیے لگائے گئے کیمپوں کا دورہ کرتے ہوئے عمران خان کا جگہ جگہ کھلاڑیوں سے خطاب، 29 اپریل کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کیا۔ کپتان کا کہنا تھا کہ 2018 نیا پاکستان بننے کا سال ہے، الیکشن میں شکست ن لیگ کا مقدر بن چکی ہے۔

عمران خان نے شہبازشریف سے سوال کیا کہ اتنے میگا پراجیکٹس بنائے مگر عالمی معیار کا ایک بھی ہسپتال نہ بناسکے۔ انہیں اپنے چیک اپ کیلیے بھی باہر جانا پڑتا ہے۔ اس سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کا آدھا ترقیاتی بجٹ لاہورمیں خرچ ہوتا ہے۔ میگا پراجیکٹس میں تین چار کنٹریکٹر وزیراعلیٰ کےفرنٹ مین ہیں۔