کوئٹہ: (دنیا نیوز) عمران خان سے ملنے کی کوشش، کارکنوں میں ہاتھا پائی، بدانتظامی کے باعث عمران خان خطاب نہ کر سکے۔
کوئٹہ میں کارکنان کی عمران خان سے ملنے کی کوشش، کارکنوں اور پولیس میں ہاتھا پائی ہوئی۔ دوگروپوں میں نعرے بازی کیوجہ سے پولیس کومداخلت کرنا پڑی اور حالات کو قابو کرنے کے لیے لاٹھی چارج شروع کر دیا۔ لاٹھی چارج سے متعدد کارکن زخمی ہوگئے۔ کئی کارکن اپنی جوتیاں چھوڑکربھاگ گئے۔ کارکن عمران خان کی گاڑی کے قریب جانا چاہتے تھے۔
پولیس نے کارکنوں کو روکا جس پر ہاتھا پائی شروع ہو گئی اور کارکنوں نے پولیس کی طرف لکڑی کی پیٹیاں پھینکیں۔ کارکنان نے پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت کے خلاف نعرے بھی لگائے۔ بدنظمی کیوجہ سے عمران خان خطاب کیے بغیرچلے گئے۔
لاٹھی چارج سے زخمی ہونے والے کارکنان کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واضح رہے کہ زخمیوں میں میڈیا کے نمائندے بھی شامل ہیں۔