اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھارتی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا پاکستانی عوام کشمیریوں کے حق خودارادیت میں ان کے ساتھ ہے۔
عمران خان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ اقوم امتحدہ کی سلامتی کونسل مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔
Strongly condemn the brutality of Indian forces against innocent Kashmiris and the killing of unarmed civilians in IOK. The people of Pak stand with the Kashmiris democratic struggle for self determination. The UNSC must act against Indian aggression in IOK.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 2, 2018
یاد رہے طاقت کے نشے میں دھت بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے بہانے گھروں میں گھس کر 17 کشمیریوں کو شہید جبکہ 300 کو زخمی کر دیا۔ سلسلہ یہاں تک نہیں رکا بلکہ شہادتوں کے بعد کشمیری احتجاج کرنے نکلے تو ان پر اندھا دھند گولیاں برسا دیں۔ جدید اسلحہ کے مقابلے میں کشمیریوں کی پتھروں سے مزاحمت کے دوران تین بھارتی فوجی ہلاک ہوئے۔ پاکستانی پرچم میں لپٹے شہدا کی نمازہ جنازہ میں آزادی کے نعرے گونجتے رہے۔