ہری پور کے نوجوان نے امریکی خاتون سے شادی کرلی

Last Updated On 16 April,2018 08:51 am

ہری پور: ( روزنامہ دنیا) نوجوان عدیل اعوان کی فیس بک کی دوستی رنگ لے آئی امریکی خاتون نے پاکستان آکر اسلام قبول کر کے شادی کر لی۔

میری کتھلین اپنی محبت پانے کے لیے ہری پور چلی آئیں جہاں انہوں نے علما کی موجودگی میں اسلام قبول کیا پھر عدیل اعوان سے ان کا نکاح پڑھا دیا گیا۔ کتھلین کا اسلامی نام مریم رکھا گیا۔

امریکی دلہن کو دیکھنے کے لیے پورا گاؤں امڈ آیا، نکاح کی تقریب میں مقامی لوگوں کے علاوہ دلہا عدیل اعوان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عدیل نے بتایا کہ فیس بک پر تصویر دیکھ کر فرینڈ ریکویسٹ بھیجی تھی، جو قبول کر لی گئی اور بعد میں یہی دوستی محبت میں بدل گئی ، میں مریم سے شادی کر کے بہت خوش ہوں۔

میری کیتھلین سے مریم کا سفر طے کرنے والی دلہن کے مطابق پاکستان بہت اچھا ملک ہے اور میں یہاں آکر بہت خوش ہوں۔