اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف نے "ووٹ کو عزت دو" کے عنوان سے قومی سیمینار کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔
"ووٹ کو عزت دو" کے عنوان سے سیمینار 17 اپریل کی سہہ پہر 3 بجے نیشنل لائبریری آڈیٹوریم اسلام آباد میں ہوگا۔ سیمینار میں نوازشریف، محمودخان اچکزئی، میر حاصل بزنجو، سینیٹر مشاہداللہ سمیت دیگر ممتاز سیاسی رہنما، قانون دان اور سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہوں گے۔
نوازشریف کی جانب سے منعقد کیے جانے والے سیمینار میں ووٹ کے تقدس کے معاملے پر مباحثہ ہوگا۔ پارلیمنٹ کی بالادستی، قانون کی حکمرانی، انتخابی عمل کو شفاف بنانے اور اداروں کے آئینی دائرہ کار پر بھی بات چیت ہوگی۔