لاہور: (دنیا نیوز) چودھری نثار کے بعد ماروی میمن بھی پارٹی پالیسی سے ناراض، ٹویٹ میں لکھا کہ جی حضوری نہ کرنے والوں کو سائیڈ لائن کردیا جاتا ہے۔
اہم نون لیگی رہنماء ماروی میمن بھی اپنی قیادت سے ناراض ہیں، پارٹی رویوں کے خلاف بول پڑیں، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر دل کی بھڑاس نکالی۔ ایک ٹویٹ میں خاتون لیگی رہنماء نے کہا کہ جی حضوری نہ کرنے والوں کو سائیڈ لائن کردیا جاتا ہے۔ اختلاف رائے کرو تو باغی کا لقب دیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ پارٹی سے نکل جاؤ۔
we expect r pol parties 2b democratic.But when diff of opinion is dared2b voiced one is asked2 get out or considered sidelined damaging or disloyal. Instead of seeing wisdom of that diff n pulling them back in n accepting the sincerity of opinion. Here lies tragedy of jee hazoori
— Marvi Memon (@marvi_memon) April 15, 2018
خیال رہے کہ ماروی میمن اس سے پہلے بھی پارٹی پالیسیز پر تنقید کر چکی ہیں اور آجکل اپنی قیادت سے ناراض نظر آتی ہیں جبکہ دوسری جانب چودھری نثار کو بھی پارٹی سے اسی طرح کی شکایات ہیں۔