لاہور: (دنیانیوز) بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی کے پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے سربراہان کو چارسوچالیس وولٹ کے جھٹکے، بلاول کو کرپشن کا دودھ پی کر بڑا ہونے کا طعنہ، عمران خان کے والد پر بیٹے کو چوری کا پیسہ کھلانے کا الزام لگا دیا۔
وزیر مملکت برائے بجلی عابد شیر علی کی سیاسی مخالفین پر کڑی تنقید، پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے سربراہان کو 440 وولٹ کے جھٹکے دے دیے۔ عابدشیرعلی نے پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو کو طعنہ دیا کہ وہ کرپشن کا دودھ پی کر بڑے ہوئے ہیں۔ عمران خان کے والد پر بیٹے کو چوری کا پیسہ کھلانے کا الزام بھی لگایا۔ کہا بلاول اور عمران کے والد سب سے بڑے چور ہیں۔
وزیر مملکت نے چیف جسٹس آف پاکستان سے عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی پر سوموٹو نوٹس لینے کی اپیل بھی کی ہے۔