سندھ اسمبلی میں بجٹ 5 مئی کو پیش کیا جائے گا

Last Updated On 27 April,2018 05:01 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ اسمبلی میں بجٹ 19-2018ء پانچ مئی کو پیش کیا جائے گا۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ایک ہزار 93 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

دنیا نیوز کو موصول دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ 19-2018ء میں رواں سال کے مقابلے میں بجٹ اخراجات میں 83 ارب روپے کا اضافہ کرنے کی تجویز ہے۔ رواں مالی سال 18-2017ء میں 1010 ارب میں سے کل 891 ارب روپے خرچ ہو سکے۔

آئندہ مالی سال سرکاری اخراجات کے لیے 972 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ وفاق سے سندھ کو کل 743 ارب روپے منتقل ہونگے۔ صوبائی محصولات کی مد میں 229 ارب روپے کی وصولی ہو گی۔

غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں تقریبا 744 ارب روپے مختص ہونگے۔ ترقیاتی اخراجات کے لیے 349 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز جبکہ صوبائی ترقیاتی پروگرام کے لیے 244 ارب روپے ہی برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔

ضلعی ترقیاتی پروگرام کے لیے 30 ارب روپے برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔ وفاقی ترقیاتی پروگرام 27 ارب سے بڑھا کر 30 ارب روپے کرنے کی تجویز ہے۔ غیر ملکی فنڈنگ سے چلنے والے ترقیاتی پروگرام کے لیے 45 ارب روپے مختص ہونگے۔


 

Advertisement