لاہور: (دنیا نیوز) پاک فضائیہ کا ایک اور کارنامہ، انجینئرز نے میراج طیاروں کی پانچویں بار کامیاب اوور ہالنگ کے بعد جدید آلات بھی نصب کر دیے،اس سے پاکستان کو اربوں ڈالر کی بچت ہوئی۔
پاک فضائیہ کے انجینئرز نے 51 سال قبل فرانس سے خریدے گئے میراج طیاروں کی پانچویں بار کامیاب اوور ہالنگ کی، میراج ری بلڈنگ فیکٹری میں طیاروں میں جدید آلات کی تنصیب اور اوور ہالنگ سے پاکستان کو اربوں ڈالر کی بچت ہوئی۔ پاکستانی انجینئرز نے میراج طیاروں کو متعدد جدید خصوصیات سے بھی آراستہ کیا ہے جن میں فضا میں ایندھن بھرنے کے علاوہ راڈار سے بچتے ہوئے اہداف پر بمباری کر کے واپس آنا بھی شامل ہے۔