23 دسمبر 1962 کو جنم لینے والے ائیرمارشل مجاہد انور خان نے دسمبر 1983 میں پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا، پی اے ایف اکیڈمی سے شمشیر اعزاز، بیسٹ پائلٹ ٹرافی اور چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی گولڈ میڈل کے حقدار قرار پائے۔
ائیرمارشل مجاہد انور خان کمبیٹ کمانڈرسکول، کمانڈ اینڈ سٹاف کالج اردن، ائیر وار کالج فیصل اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ اپنے شاندار کیرئیر کے دوران، ایک فائٹرسکواڈرن، ایک ٹیکٹیکل اٹیک ونگ، ایف 16 کی دوائیر بیسسز کی کمانڈ کر چکے ہیں۔
ائیر مارشل مجاہد انور خان اس وقت ڈپٹی چیف آف دی ائیر سٹاف (سپورٹ ) اور ڈائریکٹر جنرل ائیر فورس سٹریٹیجک کمانڈ کے عہدوں پر فائز ہیں۔ وہ اس سے پہلے چیف آف دی ائیر سٹاف کے پرسنل سٹاف آفیسر، اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (آپریشنز) اور ڈائریکٹر جنرل سی فور آئی کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکےہیں۔
Congrats to Air Chief Marshal Mujahid Anwar Khan on appointment as Chief of Air Staff Pakistan Air Force. Best wishes from Pakistan Armed Forces. Good luck for carrying forward the baton.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) March 16, 2018
ترجمان پاک فوج آصف غفور باجوہ نے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو پاک فضائیہ کا نیا سربراہ بننے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے ایئر مارشل مجاہد انور خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔