وفاقی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا واجد ضیا کے ریکارڈ کی ترتیب ہی درست نہیں تھی، جب ریکارڈ پیش کیا تو فاضل جج نے کہا اسکی ترتیب ٹھیک کر لیں ، واجد ضیا کو ریکارڈ کی ترتیب درست کرنے کا کہا گیا تو طبیعت خراب ہوگئی۔ انہوں نے کہا نواز شریف کے خلاف سارے ثبوت ایسے ہی ہیں، یہ بہت بڑا المیہ اور سوچنے کا وقت ہے۔