سپریم کورٹ میں درخواست محمد اقبال اور شاہجہان درانی نے دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ صادق سنجرانی 12 مارچ کو 57 ووٹ لے کر چئیرمین منتخب ہوئے، صدر مملکت کی عدم موجودگئ میں صادق سنجرانی قائمقام صدر بننے کی اہلیت نہیں رکھتے، آئین کے مطابق صدر مملکت کی عدم موجودگی میں چئیرمین سینٹ قائمقام صدر کی ذمہ داریاں ادا کرتا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں:چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب، اپوزیشن اتحاد جیت گیا
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ صادق سنجرانی کی اس وقت عمر تقریبا 40 سال ہے، آئین میں صدر بننے کے لیے عمر 45 سال ہے، صادق سنجرانی نے قائمقام صدر کا عہدہ سنبھالا تو آئینی بحران پیدا ہوگا، صدرمملکت کی عدم موجودگی میں صدر مملکت کی ذمہ داریاں کون نبھائے گا۔
یہ خبر بھی پڑھیں:نو منتخب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کون ہیں؟
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ صادق سنجرانی کو قائمقام صدر کی ذمہ داریاں نبھانے سے روکا جائے، آرٹیکل 41 کے تحت چئیرمین سینٹ کا انتخاب دوبارہ کیا جائے۔