چیف جسٹس نے سڑکوں کی بندش سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران آبپارہ میں سڑک کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے کہا بتایا جائے سڑک کس نے اور کیوں بند کی؟ قانون سب کیلئے برابر ہے، سیکورٹی کے نام پر سڑکیں بند کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
ایک فائیو سٹار ہوٹل کے وکیل نعیم بخاری نے کہا ہوٹل انتظامیہ کو سنے بغیر رکاوٹیں ہٹائی گئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سڑکوں پر رکاوٹیں ہٹانے کیلئے سننے کی ضرورت نہیں، ہوٹل کی حدود میں قواعد کی خلاف ورزی پر سی ڈی اے فریقین کو سن کر فیصلہ کرے، اللہ خیر کرے گا، دہشتگردی ختم ہو رہی ہے، جہاں ضرورت ہو وہاں سکیورٹی میں اضافہ کر دیں۔