عمران خان ملتان میں ایک روزہ دورے کے دوران 22 مختلف مقامات پر رکنیت سازی کیمپوں کا جائزہ لیں گے، کارکنان نے کپتان کے استقبال کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے تاہم نواں شہر ڈبل پھاٹک، ایس پی چوک، ٹینک چوک، قادرپور رواں سمیت شہر کے 22 مختلف مقامات پر رکنیت سازی کیمپ لگا دیئے گئے ہیں جن میں کارکنان کا جوش عروج پر ہے۔
کپتان کی آمد سے قبل ہی ڈھول کی تھاپ پر بھگڑے بھی ڈالے جا رہے ہیں، تحریک انصاف کے چیئرمین کی ملتان آمد پر جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کیجانب سے دو الگ الگ شیڈول جاری کئے گئے تاہم رکنیت سازی کیمپوں میں کارکنان کی گہماگہمی عروج پر ہے۔