لیگی ایم پی اے نے بنی گالا میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران سے ملاقات کے بعد ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما چوہدری سرور، اسد عمر، شفقت محمود، راجہ ریاض سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ عمران خان کا کہنا تھا پاکستان اور سیاسی نظام کو غیر معمولی چیلنجز کا سامنا ہے ، ملک بھر خصوصاً پنجاب میں تبدیلی کی تڑپ دیکھ رہا ہوں ، موجودہ مرحلے کے بعد ملک گیر انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔
رضا نصراللہ گھمن نے کہا عمران خان نے آئین کی بالادستی کیلئے تاریخی جدوجہد کی ہے۔