تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا ہے، فنڈنگ تفصیلات کی جانچ پڑتال کے لیے ڈی جی لا کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی قائم کرتے ہوئے اسے ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنےکا حکم دیدیا ہے۔
فیصلے کے مطابق کمیٹی وکلا اور فریقین کی موجودگی میں دستاویزات کی جانچ پڑتال کرے گی۔ فریقین کو ہدایت کی گئی ہے کہ 19 مارچ کو کمیٹی کے سامنے پیش ہوں۔
تحریک انصاف نے کمیشن میں جمع کرائی گئی غیر ملکی فنڈنگ کی تفصیلات درخواست گزار کو فراہم نہ کرنے کی بھی درخواست کی تھی۔ محفوظ فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے سنایا۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے وکیل انور منصور موجود نہیں تھے۔