اسلام آباد کی احتساب عدالت میں غیر رسمی گفتگو میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انصاف نہ ملنا یا دیر سے ملنا ملک کا بڑا مسئلہ ہے، جامع نظام عدل لانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا موجودہ نظام میں اصلاحات کرنے کی ضرورت ہے ، وہ نظام لیکر آئیں گے جس کی ملک کو ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا بہت کچھ دیکھا ہے، آدھی زندگی گزر گئی، تجربات اچھے اور برے ہوئے ہیں لیکن اچھے تجربات سے سیکھنے کو ملتا ہے ، ملک و قوم کے لیے جو اچھا ہو اس سے دل خوش ہوتا ہے۔
نواز شریف نے مزید کہا کہ اچھے اور برے تجربات دیگر سیاستدانوں کے ساتھ بھی ہوئے انُ سے سیکھنا چاہئے۔ نواز شریف سے سوال کیا گیا اعتزاز احسن نے کہا تھا آپ سازش کرنے والے کا نام لیں آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے ؟ جس پر نواز شریف نے جواب دیا آپ کو لگتا ہے وہ ساتھ کھڑے ہوں گے؟۔