'صادق سنجرانی کون ہیں ؟، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی عوام کو دھوکا دیتی ہیں'

Last Updated On 16 March,2018 06:54 pm

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا دونوں پارٹیاں ہر وقت امپائرکی انگلی کی طرف دیکھتے ہیں اور ہمیشہ چور دروازے سے اقتدار میں آنے کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے کہا کیسی جمہوریت ہے ایک منتخب صوبائی حکومت کو ہٹا دیا گیا۔

نواز شریف کا مزید کہنا تھا اصلاحات کا دروازہ ہر وقت کھلا رہنا چاہیئے، عام حالات میں بہت سی چیزیں سامنے نہیں آتیں، امتحان کے دور میں بہت سی چیزیں واضح ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا مجھے پارٹی صدارت سے ہٹانے کا کیا مقصد ہو سکتا ہے ؟ شفاف انتخابات کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

سابق وزیر نے کہا کہ عدالتی اصلاحات آئندہ الیکشن منشور کا حصہ ہوں گی، عدالتی اصلاحات وقت اور قوم کی ضرورت ہیں۔ انہوں نے کہا تحریک عدل کیلئے کسی عالمی فرم کی خدمات نہیں لیں، ہم نیب نہیں جو عالمی فرم کی خدمات لیں۔