سربراہ پاک فضائیہ مجاہد انورخان کی ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات

Last Updated On 22 March,2018 02:58 pm

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے نیول ہیڈ کوارٹرز پہنچے جہاں پاک بحریہ کے چاق وچوبند دستے نے معززمہمان کو سلامی پیش کی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی۔ پاک فضائیہ کی کمانڈ سنبھالنے پرایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو مبارک باد دی۔

سربراہ پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ ا یئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی سربراہی میں پاک فضائیہ ترقی کی مزید منازل طے کرے گی۔ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا کہنا تھا کہ ملکی دفاعی کو ناقابل ِ تسخیر بنانے کے لئے پاک فضائیہ اور پاک بحریہ مل کر کام کریں گی۔