اسلام آباد: (دنیا نیوز) امریکا میں تعینات پاکستانی سفارتکاروں کی نقل وحرکت محدود کرنے کا فیصلہ 11 مئی تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکا میں پاکستانی سفارتکاروں کی نقل وحرکت پر پابندی کا کا فیصلہ 11 مئی تک ملتوی کر دیا گیا ہے، امریکا اس معاملے پر دوبارہ جائزہ لے گا۔ یاد رہے کہ امریکا کی پاکستان پر نئی سفارتی حدود وقیود کا اطلاق یکم مئی کیا جانا تھا۔ قائم مقام نائب وزیرِ خارجہ نے حالیہ دورے میں پاکستان کو تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔
دنیا نیوز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی تحفظات دور ہوئے یا نہیں؟ اس کا 11 مئی کو دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ اس وقت تک امریکی تحفظات دور نہ ہوئے تو پابندیوں کا اطلاق کر دیا جائے گا۔ پابندی کے بعد عملے کو سفارتخانے سے 40 کلومیٹر دور جانے کیلئے پیشگی اجازت لینا ہو گی۔