ملتان (نیٹ نیوز ) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر کیخلاف بجلی چوری ثابت ہونے پر 17 لاکھ 77 ہزار 118 روپے جرمانے کا بل جاری کر دیا ہے۔ ان پر الیکٹریسٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا.
گزشتہ ماہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر کے خلاف تھانہ مظفر آباد میں الیکٹریسٹی ایکٹ 4623 کے تحت بجلی چوری کا مقدمہ اس وقت درج کیا گیا تھا جب ایس ڈی او انڈسٹریل اسٹیٹ چیکنگ ٹیم کے ساتھ کوٹلہ ابو الفتح میں عامر ڈوگر کے گھر پر چیکنگ کے لئے پہنچے، جہاں 3 اے سی اور دیگر بجلی کی چیزیں استعمال ہو رہیں تھی جبکہ بجلی کا میٹر نہیں چل رہا تھا۔ میپکو کی ٹیم کی جانب سے چوری کی بجلی استعمال کرنے پر بجلی کا میٹر کاٹ دیا گیا تھا۔
ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے ملک عامر ڈوگر کیخلاف بجلی چوری ثابت ہونے پر 17 لاکھ 77 ہزار 118 روپے جرمانے کا بل جاری کر دیا ہے جو 7 مئی 2018ء تک ادا کرنا ہو گا۔ اکائونٹ نمبر 15-15118- 1263404 پر بجلی چوری ثابت ہونے پر میپکو نے 72 ماہ یعنی 6 سال کا جرمانہ بل عائد کردیا ہے۔