عدلیہ مخالف نعرے: ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے، ڈی پی او قصور

Last Updated On 07 May,2018 01:12 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے قصور میں عدلیہ مخالف ریلی نکالنے والے افراد کی ویڈیو آئندہ سماعت پر عدالت میں پراجیکٹر پر چلانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے سماعت کی۔ ڈی پی او قصور عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ ایم این اے، ایم پی اے سمیت تمام ملزمان کو عدالت پیش کر دیا گیا، تمام ملزمان کا نام ای سی ایل میں بھی ڈال دیا گیا ہے۔

درخواستگزار کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے ملزمان کو وکیل کی خدمات حاصل کرنے کے لیے مہلت دی ہے۔ بنچ کے رکن جسٹس عاطر محمود نے ریمارکس دیئے کہ توہین عدالت کا معاملہ عدالت اور توہین کرنے والے کے درمیان ہوتا ہے۔

لاہورہائیکورٹ کے فل بنچ نے سماعت 9 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمان ایم این اے اور ایم پی اے کے طرف سے علی احمد کرد کو دفتر میں وکالت نامہ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔