جرمنی میں چڑیلوں نے ڈیرے ڈال لئے

Last Updated On 05 May,2018 10:38 am

لاہور: ( روزنامہ دنیا) جرمنی میں مئی کے مہینے میں مختلف قسم کے تہوار منائے جاتے ہیں۔ ان تہواروں کے ساتھ ساتھ موسم میں ہونے والی تبدیلی بھی عوام کے مزاج پر مثبت اثر ڈالتی ہے۔

سترہویں صدی کے وسط کی ایک روایت کے مطابق جرمنی کے علاقے ہارز میں چڑیلیں جمع ہوتی ہیں اور شیطان کے ساتھ ملکر پارٹی میں خوشیاں مناتی ہیں۔

یہ پارٹی ہارز کے علاقے میں بیس مختلف مقامات پر ہوتی ہے، اس موقع پر وہاں موجود افراد بھی مختلف رنگ و روپ دھارے پارٹی میں شریک ہوتے ہیں۔ یہ پارٹی پورا ایک ماہ چلنے کے بعد ختم ہوجاتی ہے۔