جمناسٹک کی صلاحیتوں کا ماہر چینی مزدور

Last Updated On 05 May,2018 11:00 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) یوں تو آپ نے جمناسٹک کے کئی ماہر کھلاڑیوں کو اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا ہوگا لیکن تصاویر میں نظر آنیوالے اس نوجوان کی مہارت کی داد دینی پڑے گی جو بنا کسی تربیت کے جمناسٹک کی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے۔

چین کے صوبے فوجیان سے تعلق رکھنے والے ’’شی شینوی‘‘نامی مزدور نے تعمیراتی کام کے دوران توازن برقرار رکھتے ہوئے جسمانی لچک کا ایسا شاندار مظاہرہ کیا کہ دیکھنے والے بھی تعریف کئے بنا رہ نہ سکے۔

اسکی مہارت سے بھرپور ویڈیو سوشل میڈیا پر بیحد مقبول ہو چکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ اور شیئر کر چکے ہیں۔