'بھارت جتنے چاہے مظالم کر لے، کشمیری اپنے حق کے لئے لڑتے رہیں گے'

Last Updated On 07 May,2018 01:20 pm

لاہور: (دنیا نیوز) شہباز شریف کا کہنا ہے مقبوضہ کشمیر وہاں کے رہنے والوں کے لئے دوزخ بن چکا ہے، بھارت جتنے چاہے مظالم کر لے، کشمیری اپنے حق کے لئے لڑتے رہیں گے۔

وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی درندو صفت سکیورٹی فورسز روزانہ انسانیت کے تضحیک کرتی ہے، کب تک عالمی ادارے اس مسئلہ ہر چشم پوشی سے کام لیتے رہیں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا عالمی اداروں کی ضمیر کو اب جاگ جانا چاہیئے، خاموشی کی بہت بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔