لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی کے 5 پارلیمانی سال مکمل ہو گئے۔ مفاد عامہ کے 175 سرکاری بل، سکھوں کی شادیوں کی رجسٹریشن کا ایک ہی پرائیوٹ بل منظور ہو سکا۔
پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی اسمبلی کی پالیمانی مدت کے دوران 34 سیشن ، 493 دن اجلاس منعقد ہوئے، 341 حقیقی نشستیں رہیں۔ پہلے پارلیمانی سال 31، دوسرے میں 37 اور تیسرے سال 46 سرکاری بل پاس کئے گئے، مجموعی طور پر اسمبلی میں مفاد عامہ کے 175 سرکاری بل منظور ہوئے تاہم سکھوں کی شادیوں کی رجسٹریشن کا ایک ہی پرائیوٹ بل منظور ہو سکا۔
مفادعامہ کے معاملات پر تحاریک التواء کے 5823 نوٹسز جمع ہوئے، ارکان اسمبلی کی استحقاق مجروح ہونے کی 219 شکایات سامنے آئیں، چوتھے پارلیمانی سال 37 اور آخری پارلیمانی سال میں 27 بل منظور ہوئے، مفاد عامہ کی 3062 قراردادیں جمع جبکہ 215 منظور ہوئیں۔