لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے عارضی سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری مل گئی۔ پنجاب اسمبلی نے سرکاری عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کا بل منظور کر لیا۔ ڈیڑھ لاکھ سے زائد سرکاری عارضی ملازمین مستقل ہوں گے۔ گریڈ ایک سے سولہ تک کے چار سال سروس کرنے والے ملازمین کو بل کی منظوری سے فائدہ ہو گا۔
پنجاب اسمبلی نے صوبہ بھر کے عارضی سرکاری ملازمین کو مستقل کرنے کا بل منظور کر لیا۔ بل کے تحت گریڈ ایک سے سولہ کے عارضی سرکاری ملازمین مستقل کر دیئے جائیں گے۔
بل کے تحت ایسے عارضی ملازمین فائدہ اٹھائیں گے جن کی سروس چار سال ہو گی۔ بل کی منظوری سے محکمہ سکولز کے تقریباً ایک لاکھ عارضی ملازمین کو فائدہ ہو گا۔
ہائیر ایجوکیشن کے دس ہزار اور محکمہ سپشلائزڈ ہیلتھ کے تیس ہزار ملازمین مستقل ہوں گے۔ محکمہ مواصلات کے پانچ ہزار جبکہ دیگر محکموں کے پانچ سو کے قریب ملازمین کو بھی فائدہ ہو گا۔
اپوزیشن نے بل کی تکنیکی بنیادوں پر مخالفت کی۔ اپوزیشن کا کہنا تھا کہ ملازمین کو مستقل کرنے سے اختلاف نہیں لیکن منظوری کے طریقہ کار پر تکینیکی مخالفت کی۔ الیکشن سے چند ہفتے پہلے بل کی منظوری قبل از انتخاب دھاندلی ہے۔