آئندہ حکومت کو بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا: عمران خان

Last Updated On 18 May,2018 09:17 pm

لاہور: (دنیا نیوز) عمران خان نے کہا ہے کہ قائداعظم برصغیر کے سب سے بڑے لیڈر تھے، انہوں نے آزادی کیلئے 47 سال جدوجہد کی۔ دوسری جانب نیلسن منڈیلا جیل رہے لیکن مشن سے پیچھے نہیں ہٹے۔

 

 

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بننا تھا لیکن یہ ملک اپنے مقصد سے پیچھے ہٹ چکا ہے۔ جس معاشرے میں میرٹ نہ ہو وہ کبھی آگے نہیں جا سکتا۔ عدالتوں میں غریب آدمی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ ایوب خان کو امریکی صدر ایئرپورٹ پر لینے آیا، آج ایئرپورٹ پر پاکستان کے وزیرِاعظم کے کپڑے اتار لیتے ہیں۔ ہم تب کامیاب ہوں گے جب ہم اپنے اس ویژن پر نہ جائیں جس کی بنیاد پر پاکستان بنا تھا۔ پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے سے ہمارے پاسپورٹ کی عزت ہو گی۔

پورے ہندوستان میں قائداعظم سب سے بڑے لیڈر تھے۔ قائدِاعظم جیسے وکیل تھے ویسا پورے ہندوستان میں کوئی نہیں تھا، انھیں سیاست کی ضرورت نہیں تھی۔ قائداعظم آزادی کے لیے نکلے تھے، ان کی بڑی جدوجہد تھی۔ 1937ء تک مسلم لیگ چھوٹی سی پارٹی تھی، قائدِاعظم نے مسلم لیگ کو مسلمانوں کی سب سے بڑی جماعت بنا دیا۔ قائدِاعظم نے سب سے پہلے جانا کہ کانگریس ہندوؤں کے لیے کام کر رہی ہے۔ آج نریندر مودری کے ہندوستان مین مسلمان محفوظ نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کو بہت بڑے مسائل کا سامنا ہے۔ اب جو بھی حکومت آئے گی اسے بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان کا 10 سالوں میں 6 ہزار ارب سے 27 ہزار ارب روپے تک گیا۔ موجودہ دورِ حکومت میں قرضہ 13 ہزار ارب سے بڑھ کر 27 ہزار ارب ہوا۔