اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کی تکمیل کے لئے کمیٹی قائم کر دی ہے۔ کمیٹی صوبے کی تشکیل کے حوالے سے منصوبہ عمل تیار کرے گی۔
چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کی منظوری سے سابق وزیرِاعظم میر بلخ شیر مزاری کی سربراہی میں چھ رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، اسحاق خاکوانی، خسرو بختیار اور طاہر بشیر چیمہ کمیٹی کا حصہ ہونگے۔
کمیٹی جنوبی پنجاب صوبے کی تشکیل کے حوالے سے منصوبہ عمل تیار کرے گی۔ کمیٹی 100 روز میں اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے کر چیئرمین تحریکِ انصاف کو پیش کرے گی۔ کمیٹی سفارشات کی تیاری میں ماہرین سے مشاورت، رائے اور مدد طلب کرنے کی بھی مجاز ہو گی۔