لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ صحت پنجاب اور پاکستان ائیر فورس کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ معاہدے کے تحت فورٹ منرو کے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے انتظامات پاکستان ائیر فورس کے حوالے کر دیئے گئے۔
محکمہ صحت پنجاب اور پاکستان ائیر فورس کے درمیان مفاہمتی یاداشت کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ائیر چیف مجاہد انور خان سمیت محکمہ صحت پنجاب اور ائیر فورس کے افسران نے شرکت کی۔
وزیراعلیٰ شہباز شریف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال سمیت فورٹ منرو میں کیڈٹ کالج کی تعمیر کیلئے ایک ارب کی رقم مختص کی گئی ہے۔
Chief Minister Punjab Shehbaz Sharif & Air Chief Marshal Mujahid Anwar Khan pose for a picture after agreement signing ceremony between Government of the Punjab and Pakistan Air Force at CM office Lahore. pic.twitter.com/odtlkqMTer
— Govt Of The Punjab (@GovtOfPunjab) May 20, 2018
وزیرِاعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ یونائیٹڈ نیشنز ڈویلپمنٹ پروگرام کی رپورٹ نے صوبہ پنجاب کی کارکردگی کو دیگر صوبوں سے بہتر قرار دیا ہے جس پر ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔