پی آئی اے: خسارے کے باوجود فضائی میزبانوں پر نوازشات

Last Updated On 21 May,2018 11:46 am

لاہور: (روزنامہ دنیا ) مالی خسارے کی شکار پی آئی اے انتظامیہ نے مخصوص فضائی میزبانوں پر نوازشات شروع کر دیں۔ ایئرہوسٹسز کو 10 سے 13 دن کی سلپ فلائٹ پر اسلام آباد بھیجا جانے لگا جبکہ اسلام آباد میں طویل قیام کے سا تھسلپالاؤنس دیئے جانے کاانکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے میں منظور نظر کیبن کریو سمیت دیگر ملازمین کو سلپفلائٹ پر بھجوانے کاسلسلہ جاری ہے۔ اسلام آباد میں سلپ الائونسز کے ساتھ مری کی مفت سیر کروائی جاتی ہے۔ جس سے خسارہ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ناقص پالیسی کے باعث قومی ایئر لائن کو لاکھوں روپے کے اضافی اخراجات اٹھانے پڑتے ہیں۔ اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے نئے ایئر پورٹ پر مسافروں کی رہنمائی کے لیے کیبن کریو کو سلپ ڈیوٹی پر بھیجا جا رہا ہے ۔
 

Advertisement