لاہور:ٹرک الٹنے سے نامعلوم شخص جاں بحق

Last Updated On 27 May,2018 03:08 pm

لاہور(دنیا نیوز ) لاہور میں بند روڈ پر میاں منشی ہسپتال کے قریب پیاز سے بھرا ٹرک الٹ گیا، حادثے میں ایک نامعلوم شخص بھی جاں بحق ہو گیا۔ بند روڈ پر صبح سویرے پیاز سے بھرا ٹرک الٹ گیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ٹرک الٹنے کے بعد سڑک پر دور دور تک پیاز کی بوریاں بکھر گئیں اور لوگوں کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر جمع ہو گئی جس سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا۔
حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت نہ ہو سکی۔ پولیس نے جاں بحق شخص کو مردہ خانہ منتقل کر دیا ،جبکہ لفٹر کی مدد سے ٹرک اٹھا کر سڑک کھول دی گئی ۔