پشاور: (روزنامہ دنیا) خیبر پختونخوا حکومت کے بی آر ٹی (بس ریپڈ ٹرانزٹ) منصوبے کے انجینئر گوہر خان مستعفی ہو گئے۔ استعفے کے متن میں کہا گیا ہے کہ بی آر ٹی میں مقدار اور معیار دونوں ناقص ہیں۔
گوہر خان نے کہا کنٹریکٹر نے تا حال کسی قسم کا کوئی شیڈول نہیں دیا، بی آر ٹی میں کئی مقام ایسے ہیں جو کسی وقت بھی منہدم ہو سکتے ہیں ، یہ منصوبہ بڑے جانی و مالی نقصان کا سبب بن سکتا ہے ۔ ڈی جی پی ڈی اے کو تمام کمزوریوں سے آگاہ کر دیا ہے۔
دوسری جانب بی آر ٹی انتظامیہ نے انجینئر گوہر خان کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیدیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گوہر خان کو 2 ہفتے قبل 11 مئی کو ملازمت دی گئی تھی۔ دو ہفتوں میں بھی وہ 6 دن غائب رہے، انہیں 28 مئی کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا تھا۔ ان کو کام کی سمجھ نہیں، بچوں جیسے الزامات لگا رہے ہیں۔