اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے فاٹا میں سکول بنانے اور دستر خوان قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
چیئرمین بحریہ ٹاؤن کا فاٹا کے عوام کیلئے تحفہ، فاٹا میں سکول بنانے کا اعلان، مختلف علاقوں میں دستر خوان بھی قائم کئے جائیں گے۔ اسلام آباد میں فاٹا یوتھ جرگہ کے اعزاز میں چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ملک ریاض نے فاٹا کیلئے سکول اور دستر خوان کا قائم کرنے کا اعلان کیا۔
ملک ریاض کا کہنا تھا کہ امن آ گیا، اب ترقی کی طرف بڑھنا ہو گا۔ فاٹا کو اسلام آباد اور دیگر شہروں کے مساوی ترقی یافتہ بنائیں گے۔ فاٹا اصلاحات بل میں سابق صدر آصف زرداری کا کردار بھی قابل تحسین ہے۔ بحریہ ٹاؤن عنقریب خیبر پختونخوا میں بھی جائے گا۔