پشاور (دنیا نیوز ) فاٹا کے عوام کیلئے آج کا دن تاریخی دن ہے کیونکہ فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کا بل آج اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بل کی ایوان سے منظوری کیلئے 124 میں سے 83 ارکان کی حمایت درکار ہے۔ بل کی منظوری کیلئے حکومتی ارکان کی جانب سے اپوزیشن اور ہم خیال کارکنوں کے ساتھ رابطوں کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔