لاہور میں آج دن پھر گرم، دوپہر کو پارہ 44 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

Last Updated On 01 June,2018 10:21 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں آج دن پھر گرم رہے گا، دوپہر کے وقت درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج کا پارہ آج بھی ہائی رہے گا ۔ ہوا مین نمی کا تناسب 21 فیصد تک ہو گا تاہم 9 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلتی رہے گی۔ درجہ حرارت کم سے کم 32 اور زیادہ سے زیادہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔