سپریم کورٹ آمد پر سرکاری ملازمین کا احتجاج، چیف جسٹس نے داد رسی کیلئے بلا لیا

Last Updated On 01 June,2018 12:25 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سپریم کورٹ آمد پر محکمہ صحت کے ملازمین نے مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاج کیا تو چیف جسٹس نے انہیں داد رسی کیلئے بلا لیا۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار لاہور رجسٹری پہنچے تو عدالت کے باہر محکمہ صحت کے ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کر رہے تھے۔ مظاہرین کو دیکھ کر چیف جسٹس نے گاڑی رکوا لی اور ان کے پاس جا کر ان کی فریاد سنی۔ چیف جسٹس نے مظاہرین کو داد رسی کیلئے عدالت میں بلا لیا، اس موقع پر انہوں نے کہا وہ سب کے مسائل سنیں گے۔