نگران وزیراعظم کی سوات آمد، والدین کی قبروں پر حاضری

Last Updated On 03 June,2018 11:26 am

سوات: (دنیا نیوز) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک آج صبح سوات پہنچے جہاں انھوں نے والدین کی قبروں پر حاضری دی۔ نگران وزیراعظم عمائدینِ علاقہ سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک آج صبح اپنے آبائی علاقے کے دورے پر سوات پہنچے جہاں انھوں نے اپنے والدین کی قبروں پر حاضری کے دوران فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں نگران وزیراعظم اپنے آبائی گھر روانہ ہوئے جہاں آمد پر معززین و اہل علاقہ نے ان کا استقبال کیا۔ نگران وزیراعظم علاقے کے مسائل کے حوالے سے عمائدین سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔