سیالکوٹ: (دنیا نیوز) بھارتی فوج کی جانب سے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جس کے نتیجے 3 بچوں سمیت 19 افراد زخمی، ایک خاتون شہید ہو گئی۔ پنجاب رینجرز نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔
سیالکوٹ کی ورکنگ باونڈری کے پھوکلیان بجوات سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ و گولہ باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، بھارتی فورسز شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 19 افراد زخمی ہو گے جبکہ 65 سالہ فضلاں بھی شہید ہو گئیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سی ایم ایچ منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ گولہ باری سے متعدد مویشی زخمی ہوئے ہیں اور املاک کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ پنجاب رینجرز کی جانب سے دشمن کو کرارا جواب دیا جا رہا ہے تاہم فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔