راولپنڈی: (دنیا نیوز) بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کی ایک مرتبہ پھر کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کر کے دو پاکستانی شہریوں کو شہید کر دیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) مطابق بھارتی افواج نے کنٹرول لائن کی ایک مرتبہ پھر کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی علاقے میں بلا اشتعال فائرنگ کی ہے جس سے دو پاکستانی شہری شہید جبکہ دو زخمی ہو گئے۔
آئی ایس پی آر بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے پدھر سیکٹر کے علاقے تھب اور بنچیرہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ پاکستانی فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی گنیں خاموش کرا دیں۔