باسٹھ اور تریسٹھ پر عمل نہ ہونے پر تشویش ہے: طاہر القادری

Last Updated On 04 June,2018 09:43 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پر عمل نہ ہونے پر تشویش ہے۔

ڈاکٹر طاہر القادری کے زیرِ صدارت پاکستان عوامی تحریک کی کور کمیٹی کا اجلاس ماڈل ٹاؤن میں ہوا جس میں عوامی تحریک کی جانب سے الیکشن میں حصہ لینے والے قومی اسمبلی کے متوقع امیدوار بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 62، 63 پر اس کی روح کے مطابق عمل نہ ہونے پر تشویش ہے۔ آئین کے آرٹیکل 62، 63 پر عمل سے جمہوریت، پارلیمنٹ، ووٹ اور ووٹر کو عزت ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ امانت و دیانت کا تقاضا کرنیوالے آرٹیکلز پر عمل نہ ہوا تو گندگی پلٹ کر آئے گی۔ آئین کے مطابق صاف اور شفاف الیکشن کروانا الیکشن کمیشن اور نگران وزیرِاعظم سمیت ہر ادارے کی ذمہ داری ہے۔