لاہور: (روزنامہ دنیا) لاہور ہائیکورٹ نے قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی کو زخمی کرنیوالے مجرم کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے بری کرنے کا حکم دیدیا۔
ٹرائل کورٹ کے فیصلے کیخلاف مجرم شاہ حسین کی جانب سے دائر اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس کیس کا فیصلہ سنایا، پولیس نے میڈیا کے دباؤ میں آکر 15 دن بعد مقدمے میں نامزد کیا۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت عالیہ سیشن کورٹ کی5سال کی قید کو کالعدم قرار دینے کا حکم دے۔
عدالت نے وکلا کی بحث کے بعد شاہ حسین کو بری کرنے کا حکم دیا۔ شاہ حسین کیخلاف تھانہ سول لائن میں 2016 میں مقدمہ درج ہوا، اس پر خدیجہ صدیقی کو چھریوں کے وار کر کے شدید زخمی کرنے کا الزام تھا۔