لاہور: (دنیا نیوز) فیروزپور سٹی ہاؤسنگ سکینڈل میں اہم پیش رفت، سابق ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر نیب میں پیش ہوگئے، ایم پی اے سے تقریباً ایک گھنٹہ تک پوچھ گچھ کی گئی۔
نیب ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر پر الزام ہے کہ انہوں نے ہاؤسنگ سکیم کو این او سی دلوانے میں 8 کروڑ روپے رشوت لی، سیف الملوک کھوکھر نے نہ صرف اپنے اثرورسوخ کا استعمال کیا بلکہ قوانین کی بھی دھجیاں اڑائیں۔
الزامات کی جانچ پڑتال کے لئے نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر کو طلب کیا گیا تھا، سیف الملوک کھوکھر نیب آفس لاہور میں پیش ہوئے، سابق ایم پی اے سے تقریباً ایک گھنٹہ تک پوچھ گچھ کی گئی۔ سیف الملوک کھوکھر نے ایک گھنٹہ تک اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔