اسلام آباد: (دنیا نیوز) نواز شریف کا کہنا ہے نگران حکومت لوڈشیڈنگ کی ذمہ دار ہے، ہم سسٹم میں 10 ہزار میگاواٹ کا اضافہ کر کے آئے، ہمارے جانے تک کوئی لوڈشیڈنگ نہیں تھی، اب اگر بجلی پوری نہیں تو ذمہ دار نگران حکومت ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سوشل میڈیا سے متعلق بات کے سوال پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھا اپنا گھر ٹھیک ہو تو سب ٹھیک ہوتا ہے، پوری پریس کانفرنس نہیں سنی کہ انہوں نے کیا کہا، معلومات پر اعتراض نہیں۔ انہوں نے کہا پارلیمنٹ کے قانون کو سنگل رکنی بنچ کیسے اٹھا کر باہر پھینک دیتا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں:بین الاقوامی میڈیا دھاندلی کی رپورٹس دے رہا ہے: نواز شریف
نواز شریف سے صحافی نے سوال کیا الزام ہے کہ ریحام خان کی کتاب کے پیچھے ن لیگ ہے، جس پر انہوں نے کہا کچھ نہیں ملا تو یہ الزام لگا دیا، عمرے کیلئے جانا چاہتا ہوں لیکن کیس چل رہا ہے، اہلیہ کی تیمارداری کیلئے جانا چاہتا ہوں یہاں سے فرصت ملے گی تو جاسکوں گا۔ انہوں نے کہا چیئرمین نیب کو بھیجے گئے نوٹس کا جواب نہیں آیا، کل فاٹا جرگہ سے ملاقات ہوئی ان میں کافی جذبہ تھا۔