صاف پانی منصوبہ بے ضابطگیاں ، وزیر اعلیٰ کل نیب طلب

Last Updated On 03 June,2018 02:23 pm

لاہور (دنیا نیوز ) صاف پانی منصوبے میں کرپشن کی شکایات موصول ہونے پر نیب نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو کل طلب کر لیا ہے۔

اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کل دو بجے عدالت پیش ہو کر اپنا موقف ریکارڈ کرائیں گے۔