ریحام کا پی ٹی آئی میں جنسی تعلقات کو سیاسی عہدوں کیلئے استعمال کا الزام

Last Updated On 07 June,2018 12:17 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ریحام خان نے تحریکِ انصاف میں جنسی تعلقات کو سیاسی عہدوں کیلئے استعمال کئے جانے کا الزام لگا دیا، کتاب کے اقتباسات بتا کر بڑا محاذ کھول دیا، عمران خان کا اسلامی ایجنڈا ووٹ لینے کی کوشش قرار دیدیا۔

عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ایک اور محاذ کھول دیا۔ بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کوئی تبدیلی نہیں لا سکی۔ پی ٹی آئی میں جنسی بنیادوں پر عہدے حاصل کیے جاتے ہیں۔

غیر ملکی ٹیلی وژن کو انٹرویو میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ میں جانتی ہوں کہ جنسی تشدد کو کس طرح استعمال کیا جاتا ہے۔ کس طرح سے جنسی تعلقات کو سیاسی اور میڈیا کے عہدوں کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ ان میں سے ایک براہ راست تحریکِ انصاف سے بھی منسلک ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان خاص طور پر ان میں ذاتی طور پر ملوث ہیں؟ اس پر ریحام خان نے کہا کہ میں یہ سمجھتی ہوں کہ لوگ ذاتی طور پر اپنے گھر اور پارٹی میں ہونے والے واقعات کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ صحافی نے ان سے پوچھا کہ بالواسطہ طور پر یا شاید ہم اس سے بھی آگے کی گفتگو کر رہے ہیں؟ یا جو آپ نے اس کتاب میں لکھا ہے؟ جس کے جواب میں ریحام خان نے کہا کہ ہاں

ریحام خان کا کہنا تھا کہ براہ راست طور پر ملوث ہونے، عہدے، اقربا پروری اور احسانات جن کا میرٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے، جس کا اقربا پروری سے تعلق ہے اور جس کا میرٹ کے قتل عام سے تعلق ہے۔ ہاں! میں جنسی تعلقات، جنسی تشدد اور جنسی طور پر ہراساں کرنے اور جن کے بارے میں بات کرنے کہ ضرورت ہے، ان کے بارے میں بات کر رہی ہوں اور جن پر بات کرنے کی ضرورت ہے اور یہ چیزیں میں نے کتاب میں بھی لکھی ہیں۔
 
اس انٹرویو کے بعد ریحام خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مختلف ٹویٹس کیں جن میں انہوں نے اپنے اوپر عائد الزامات کی تردید کرتے ہوئے اپنے موقف پر ڈٹے رہنے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں جانتی کہ ہم ووٹ کس لئے ڈال رہے ہیں۔ اگر ہم کسی کے لئے محض اس لئے ووٹنگ کر رہے ہیں کہ وہ لبرل ہے اور پھر ہم اسے دیکھتے ہیں کہ وہ اسلامی ایجنڈے کو فروغ دے رہا ہے تو ہم کنفیوژ ہو جاتے ہیں۔ اگر آپ کو پتہ چلتا ہے کہ لوگ حقیقت میں آپ کو مسٹر یوٹرن کہتے ہیں جو کہ میرے لئے بہت پریشان کن ہے کیونکہ یہ میری کتاب کی بہت مشہور لائن ہے جس میں میں نے کہا ہے کہ میں آپ کے لئے اگلے سال آنے والے ایکشن میں ووٹ بھی ڈالوں گی۔ جب میں آپ کی بیوی ہوں اور آپ ہنس دیتے ہیں تو میں سوچ میں پڑ جاتی ہوں۔

 

عمران خان کی سابق اہلیہ نے کہا کہ جہاں تک اسلامی ایجنڈے کی بات ہے تو یہ اسلامی ایجنڈا نہیں ہے۔ یہ ایسا ایجنڈا ہے جہاں ووٹوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔ اگر آپ ووٹ بینک کا ٹھیک استعمال کرتے ہیں تو صرف اس لئے کہ آپ وزیرِاعظم بن سکیں تو مجھے اس سے مسئلہ ہے۔ اگر آپ کو واقعی اس پر یقین ہے تو میں انفرادی طور پر آپ کو ووٹ نہیں دوں گی لیکن کم سے کم لوگوں کو اس بات کا علم تو ہونا چاہیے۔