لندن: (دنیا نیوز) کپتان کی دو سابق بیویوں میں میچ پڑ گیا۔ جمائما خان نے اعلان کیا ہے کہ ریحام خان کی کتاب برطانیہ میں چھپی تو ہتکِ عزت پر ہرجانے کا دعوی دائر کیا جائے گا۔
ریحام خان کی کتاب کے مبینہ مسودے میں الزامات کے معاملے میں چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان بھی میدان میں کود پڑی ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ کتاب بہت توہین آمیز ہے۔
جمائما خان نے لکھا کہ برطانیہ میں کتاب چھپی تو ہتکِ عزت کا دعویٰ کروں گی اور کیس اپنے بیٹے کی جانب سے عدالت میں دائر کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ کتاب کے مبینہ مسودے میں عمران خان کے بیٹے پر نشہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
On Reham Khan s book I ve been assured that it s too libellous to be published in the UK but if it is published here, I will be suing for defamation & breach of privacy on behalf of my (then) 16 yr old son & in relation to the moronic, re-hashed Zionist conspiracy theories. Sigh
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) June 6, 2018