لودھراں: (ویب ڈیسک) حال ہی میں تحریک انصاف میں شامل ہونے والے اور 5 بار ایم پی اے بننے والے احمد خان بلوچ نے تحریک انصاف کے رہنماء علی خان ترین سے ملاقات کی۔ واضح رہے کہ احمد خان بلوچ کی پی ٹی آئی میں شمولیت کو بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
علی خان ترین کی گزشتہ روز تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرنے والے ن لیگ سے 6 مرتبہ ایم پی اے منتخب ہونے والے ایم پی اے احمد خان بلوچ اور انکے صاحبزادے سابق ضلعی نائب ناظم نذیر خان بلوچ سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور پی ٹی آئی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور مبارک باد پیش کی۔
یاد رہے کہ لودھراں کے حلقہ پی پی 228سے تعلق رکھنے والے سابق ایم پی اے احمد خان بلوچ نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ احمد خان بلوچ نے 5جون کو جہانگیر ترین کی لودھراں آمد کے موقع پران سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔