اسلام آباد (دنیا نیوز ) وزارت مذہبی امور کی جانب سے عیدالفطر کی چار چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عید الفطر کی چھٹیوں کا اطلاق 15 سے 18 جون تک ہوگا ۔ اس دوران تمام سرکاری ادارے بند رہیں گے۔ عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد 19 جون سے تمام سرکاری ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے ۔